Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات‘دوطرفہ تعلقات پر گفتگو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات‘دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ایوان صدر میں ملاقات کی ہے ۔سعودی سفیر سے ملاقات کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی بھی تھے ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں ۔دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کے لیے مفید ہے ۔صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں ۔صدر مملکت نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *