Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان عالمی صحت میں مؤثر شراکت داری کے لیے تیار، سید مصطفیٰ کمال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان عالمی صحت میں مؤثر شراکت داری کے لیے تیار، سید مصطفیٰ کمال

بیجنگ میں منعقدہ بواؤ گلوبل ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان 25 کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ صحت کے شعبے میں عالمی تعاون کے لیے وسیع امکانات رکھتا ہے۔نرسز اور پیرامیڈکس کی عالمی کمی کے تناظر میں انہوں نے زور دیا کہ پاکستان تربیت اور تعاون کے ذریعے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین روز قبل وزیراعظم پاکستان نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کے جدید ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کیا، جس کے تحت میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا عمل صرف 20 دن میں مکمل ہوگا۔وزیر نے صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت کے فعال کردار کا ذکر کیا اور بتایا کہ آبادی کے اضافے سے نمٹنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ویژن کو اجاگر کیا جو مریض مرکوز، پرائمری ہیلتھ کیئر اور ٹیلی میڈیسن پر مبنی نظام پر زور دیتا ہے۔کمال نے کہا کہ چین جیسے ممالک صحت کے شعبے میں پاکستان کے اہم شراکت دار بن سکتے ہیں، اور زور دیا کہ صحت مند آبادی کے بغیر معیشت کی ترقی ممکن نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *