Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کیاجائے، 125 برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کیاجائے، 125 برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط

لندن: برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنےکا دباؤ بڑھنے لگا۔ 125 ارکان پارلیمنٹ نے ایک مشترکہ خط پر دستخط کیے جس میں وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے اقدامات کا مطالبہ کیاگیا۔خط میں ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے کہا گیا کہ برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا ایک اہم اور تاریخی فیصلہ ہوگا۔خط میں کہا گیا کہ ہم 1980 سے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے آئے ہیں، فلسطین کو تسلیم کرنا نہ صرف اس مؤقف کو حقیقت کا روپ دے گا بلکہ ان ذمے داریوں کو بھی پورا کرے گا جو برطانیہ پر ماضی کے مینڈیٹ کے تحت عائد ہوتی ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں بھی 60 ارکان پارلیمنٹ نے ایک خط کے ذریعے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔یاد رہے کہ آج فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *