اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے اسکیم کی منظوری دے دی جب کہ مارک اَپ سبسڈی رسک شیئرنگ اسکیم کے تحت مالی معاونت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعہ کو وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ای سی سی نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے اسکیم کی منظوری دے دی جبکہ مارک اپ سبسڈی رسک شیئرنگ اسکیم کے تحت مالی معاونت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت 50 ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے سبسڈی فراہم کرے گی، 20 سے 35 لاکھ تک کا قرضہ 20 سال کی مدت کیلئے دینے کی تجویز دی گئی ہے۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ ملک میں لوکاسٹ ہاؤسنگ کو فروغ دیا جائے گا۔ وزارت ہاؤسنگ کو اس شعبے کا جامع ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی اس مقصد کیلئے وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس‘ سستے گھروں کی تعمیر کیلئے سکیم کی منظوری

Leave a Reply