Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
علیمہ خان نے عمران خان کے وکیل کو جیل کے اندر جانے سے روک دیا، توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت نہ ہوسکی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

علیمہ خان نے عمران خان کے وکیل کو جیل کے اندر جانے سے روک دیا، توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت نہ ہوسکی

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے روک دیا۔اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے 10 بجے سے وکلاء کا انتظار کرتے رہے تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل عدالت پیش نہیں ہوئے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل قوسین مفتی کو علیمہ خان نے جیل کے داخلی دروازے پر روکے رکھا، اس حوالے سے علیمہ خان نے کہا کہ جب تک وکیل قوسین مفتی کے ساتھ عمران خان کی فیملی، سلمان اکرم راجہ اور علی ظفر کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملے گی وکیل بھی نہیں جائے گا۔ جج اور پراسیکیوشن ٹیم ساڑھے 3 گھنٹے انتظار کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی حاضری لگائی گئی تاہم وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *