Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک امریکہ عسکری تعاون میں نمایاں خدمات پر امریکی جنرل مائیکل ای کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک امریکہ عسکری تعاون میں نمایاں خدمات پر امریکی جنرل مائیکل ای کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا

اسلام آباد:حکومتِ پاکستان نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا کو پاک-امریکہ دیرپا عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ملک کا اعلیٰ عسکری اعزاز نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے جنرل کوریلا کو یہ اعزاز عطا کیااور خطے میں سلامتی و استحکام کے لیے ان کی خدمات اور دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک دفاعی روابط کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا۔جنرل کوریلا کی وژنری قیادت نے باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے شعبے میں پاک فوج اوریوایس سینٹ کام کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کیا ان کی مسلسل انگیجمنٹ پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں مرکزی کردار کے لیے گہرے احترام کی مظہر ہے۔آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ یہ اعلیٰ قومی اعزاز نہ صرف جنرل کوریلا کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان اور امریکہ کے مابین گہرے ہوتے عسکری تعلقات کی عکاسی بھی کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورہ پاکستان کے دوران جنرل کوریلا نے صدرِ مملکت، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی، فوجی تعاون اور دہشتگردی سمیت ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ یہ اعزاز پاک-امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط بنیادوں اور دونوں ممالک کے علاقائی امن و سلامتی کے مشترکہ عزم کااعادہ کرتاہے ۔قبل ازیں ایوانِ صدر پہنچنے پر جنرل کوریلا کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *