Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شکار پور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شکار پور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کراچی: شکار پور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ، دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ڈی ٹی اوریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی ، سلطان پور کے قریب ٹریک پر دھماکے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی ، دھماکے کے بعد ٹرینوں کی روانگی معطل ہو گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی میں 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں ، دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹریک پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *