Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم شہباز شریف سے کرغزستانی وفد کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف سے کرغزستانی وفد کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کرغزستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، روابط اور عوامی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور کرغزستان کے مابین باہمی تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے دوران کیے گئے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے زور دیا کہ طے شدہ معاہدوں کو صرف کاغذی منصوبوں تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں ٹھوس نتائج میں بدلنے کے لیے مؤثر اور مربوط حکمت عملی کے تحت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ دونوں فریقین نے مستقبل میں اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل، تجارتی وفود کے تبادلوں اور علاقائی روابط کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *