Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
توانائی کے شعبے میں انقلابی اقدامات ‘آئی پی پیزکیساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

توانائی کے شعبے میں انقلابی اقدامات ‘آئی پی پیزکیساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا۔وفاقی دارالحکومت میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دشمن کےخلاف جنگ جیتنےکی وجہ سےعزت ملی، فیلڈ مارشل نےفرنٹ سےلیڈ کیا، ایئرفورس نےکمال کر دکھایا، بھارت کوجس طرح شکست ہوئی آج تک تذکرہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم نےمتحد ہوکردشمن کےخلاف مقابلہ کیا، بھارت کےخلاف کمال مہارت کےمظاہرے پردنیا دنگ رہ گئی ہے، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت سےبھارت کےخلاف تاریخی فتح ملی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےامریکا کا کامیاب دورہ کیا،ان کی امریکی وزیرخارجہ سےملاقات ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روزلاہور ریلوے سٹیشن پر انقلابی تبدیلی دیکھ کردلی خوشی ہوئی، ریلوے ٹکٹنگ کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹائزکر دیا گیا ہے، سب وزارتوں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں، وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، آئی پی پیز سے بات چیت کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں ظلم وستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، غزہ میں بچوں کی حالت دیکھی نہیں جاتی، غزہ میں جاری مظالم کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، مصراوراردن کےذریعےغزہ کےلیےفوری امداد بھجوائی جا رہی ہے، غزہ کےمعاملے پر پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سے نقصانات ہوئے جو کہ پہاڑی علاقوں میں زیادہ ہوئے اس کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں، اجلاس کے دوران انہوں نے قدرتی آفات میں مرنے والوں کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *