Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت ہائبرڈ جنگ کو بڑھا رہا ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت ہائبرڈ جنگ کو بڑھا رہا ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی : فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں شکست سے دوچار بھارت دہشتگرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو بڑھا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16 ویں سیشن کے شرکاء سے ملاقات کی، جس میں سول سرونٹس اور ماہرین تعلیم بھی شریک ہوئے۔جنرل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد عناصر کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کا انجام وہی ہو گا جو معرکہ حق میں ان کے آقاؤں کا ہوا۔انہوں نے کہا دہشتگردی نہ مذہب دیکھتی ہے نہ فرقہ اور نہ ہی نسل، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر اجتماعی عزم اور یکجہتی ضروری ہے۔آرمی چیف نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کو بلوچستان کے عوام کی حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش قراردیتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش داخلی یا خارجی خطرات کی صورت میں قومی وقار اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کیلئے پرعزم ہے مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *