Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم شہباز شریف سےورلڈ اکنامک فورم کی مینیجنگ ڈائریکٹر سعدیہ زاہدی کی اہم ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف سےورلڈ اکنامک فورم کی مینیجنگ ڈائریکٹر سعدیہ زاہدی کی اہم ملاقات

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کی مینیجنگ ڈائریکٹر سعدیہ زاہدی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی تعاون، پاکستان کی معاشی صورتحال اور پائیدار ترقی کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان اور ورلڈ اکنامک فورم کے درمیان مضبوط اور دیرینہ شراکت داری کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ڈیووس میں ہونے والے سالانہ اجلاسوں کے ذریعے WEF کے ساتھ پاکستان کے مسلسل روابط اور شمولیت کو سراہا، جو عالمی سطح پر ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے میں معاون رہے ہیں۔وزیراعظم نے سعدیہ زاہدی کو گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں ہونے والی معاشی بہتری اور اصلاحاتی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر اقتصادی ترقی، نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور ملک میں ڈیجیٹائزیشن کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے ان شعبوں میں WEF کے ساتھ مزید تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔سعدیہ زاہدی نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی مثبت معاشی رفتار کو سراہا۔ انہوں نے وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں کی جانے والی اصلاحات کی کوششوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ اکنامک فورم پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، خصوصاً ان شعبوں میں جو پائیدار ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں-

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *