Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکمرانوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکمرانوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

پشاور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا دشمن سندھ اور پنجاب نہیں حکمران ہیں۔عوام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جس صوبے کے وسائل ہوں تو اسی صوبے اور عوام کا حق پہلے ہوتا ہے، سینٹ انتخابات کے بٹوارے کے دوران تمام سیاسی جماعتیں ایک ہو گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ 25 سال سے قبائلی اضلاع کے عوام تباہ ہو رہے ہیں، ان کے مسائل حل کرنے کیلئے حکمران ایک جگہ پر بیٹھ جائیں، تمام مسائل کو حل کرنا پڑے گا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا، ہمیں امن و امان کیلئے افغانستان کی حکومت کیساتھ بات کرنی ہو گی۔امیر جماعت اسلای نے کہا کہ افغان حکومت کا آمادہ کرنا ہوگا کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ کی جائے، افغان ہمارے بھائی ہیں، ہمارا ان پر حق ہے اور ان کا ہم پرحق ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *