Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نوازشریف اور مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نوازشریف اور مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات

اسلام آباد: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے یو اے ای کی قیادت کیلئےخیرسگالی کا پیغام دیا اور باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری اورشعبہ تعلیم میں دوطرفہ تعاون پرگفتگو کی۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے، پاکستان اور یو اے ای کا باہمی رشتہ ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک کے عمل کو وسعت دینا چاہتے ہیں، پاک یو اے ای دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کار ی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کیلئے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *