Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ پاکستان مؤخر‘نئی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ پاکستان مؤخر‘نئی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا

کابل: افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ پاکستان مؤخر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق افغان عبوری وزیر خارجہ نے آج پاکستان کے سہ روزہ دورہ پر اسلام آباد آنا تھا۔پاکستانی و افغان سفارتی حکام نے دورہ مؤخر ہونے کی تصدیق کر دی۔سفارتی ذرائع کے مطابق افغان وزیر خارجہ کا دورہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا۔ملا امیر متقی نے یہ دورہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کرنا تھا۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ افغان عبوری وزیر خارجہ کے دورے کے لیے نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *