اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت آج آئی ٹی اور ٹیلی کام اصلاحات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری آئی ٹی، ڈائریکٹر جنرل اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC)، بورڈ آف انویسٹمنٹ، وزارتِ تجارت اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں آئی ٹی کے شعبے میں اصلاحات کو آگے بڑھانے پر غور کیا گیا تاکہ پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا سکے، جدت طرازی کو فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے اور ملکی ڈیجیٹل معیشت کو تقویت دی جا سکے-
نائب وزیرِ اعظم کی زیرصدارت اجلاس،آئی ٹی اور ٹیلی کام اصلاحات سے متعلق امورپرغور

Leave a Reply