اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسٹم کلیئرنس میں انقلابی اصلاحات کے ملک بھر میں یکساں اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہےکہ ٹیکس کلیکشن کے ثمرات کو آئندہ مالی سال میں برقرار رکھنے کے لئے وفاق اور صوبے ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی سے کام کریں۔اسلام آبادمیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مجوزہ اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اصلاحات کی راہ میں سرخ فیتے اور اداراجاتی رکاوٹیں ختم کر کے اصلاحات کے مستقل نفاذ کو یقینی بنائیں۔حکومت حکام کی طرف سے کئے گئے اصلاحاتی اقدامات کی مکمل حمایت کرے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایف بی آر میں کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ قابل اطمینان ہے۔آئندہ مالی سال میں پہلے سے عائد کردہ ٹیکسز کا موثر اور عمدہ نفاذ ٹیکس کلیکشن کو مزید بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ایف بی ار کے آئندہ مالی سال کے ٹیکس کلیکشن اور دیگر اصلاحاتی اہداف کے منظور شدہ مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کسٹم کلیئرنس کے اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اداراجاتی کارروائیوں میں درکار وقت کم سے کم کیا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی ار، متعلقہ وفاقی ادارے اور صوبوں کی مشاورت سے جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافے کے لئے حکمت عملی مرتب کریں۔انہوں نےکہاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور کسٹم کلیئرنس کے اصلاحاتی نظام سے متعلق عوامی آگاہی کے لئے دونوں ادارے وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے اپنی استعداد کار بڑھائیں۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکے فارم کو آن لائن اردو میں مرتب کر دیا ہے جس سے 84 فیصد فائلرز مستفید ہوں گے۔ ایف بی ار نے نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں اپنا ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا ہے ۔ ملک بھر میں کسٹم کلئیرنس کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ سٹیشنز کا قیام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے-
وزیراعظم کی ٹیکس کلیکشن بڑھانے کیلئے وفاق اور صوبوں کو مربوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت

Leave a Reply