Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈر غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے وزارت داخلہ نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پرشروع کر دیا جائے گا۔ واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور وسائل پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔۔ افغان سٹیزن کارڈہولڈرز کی واپسی کا عمل آئی ایف آر پی کے پہلے سے جاری فیصلے کے مطابق برقرار رکھا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی میں وزارت خارجہ بین الاقوامی اداروں اور افغان عبوری حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی۔ اس کیلئے وزارت داخلہ نے سیکشن آفیسر سکیورٹی کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *