Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی ترقی و معیشت میں اہم مقام رکھتی ہیں ،وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی ترقی و معیشت میں اہم مقام رکھتی ہیں ،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمال اینڈ میڈیم اینٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کو سمیڈا میں اصلاحات اور سمیڈا کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 3 کروڑ روپے سالانہ تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو مائیکرو انٹرپرائزز کا درجہ دے کر سمیڈا کے دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ویمن اینٹر پرینیورشپ پالیسی کا مسودہ تیار ہے جسے جلد وفاقی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ۔اجلاس کے شرکاء کوآگاہ کیاگیا کہ سمیڈا خواتین کے لئے خصوصی ڈیجیٹل پورٹل کا اجراء جلد کیا جا رہا ہے ۔سمیڈا کے کریڈٹ اسکورنگ ماڈل کی تشکیل، برآمدات میں اضافے کی حکمت عملی اور ایس ایم ای کی سب -کنٹریکٹنگ کے قانونی فریم ورک پر کام کو آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے ۔سمیڈا وفاقی ادارہء شماریات کی مدد سے معیشت کے 20 شعبوں کا سروے کروا رہا ہے ۔ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی ترقی و معیشت میں اہم مقام رکھتی ہیں ۔چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر ، رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار، چاروں صںوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز ، سمیڈا کے بورڈ ممبران اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی-

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *