Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قومی اسمبلی: غزہ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قومی اسمبلی: غزہ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی۔قرار دار کے متن میں کہا گیا کہ ایوان اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری بربریت اور اشتعال انگیز اعلانات کی شدید مذمت کرتا ہے، غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی ترسیل کو روکنا تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔متن میں کہا گیا کہ ایوان عالمی برادری سے تمام فوری اور مناسب اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔قرارداد میں بتایا گیا کہ ایوان انصاف اور حق خود ارادیت کے لئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کے بہادر اور جرات مند عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔قراردار میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد سوشل میڈیا کے درست استعمال کیلئے قوانین بنائے، ڈیجیٹل حقوق، قواعد اور اخلاقیات کی آگاہی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کی جانب سے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔شہریار آفریدی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شہریت بل ہے کیا، ایوان کو بتایا جائے۔وزیر مملکت داخلہ نے بتایا کہ یہ بل سینیٹ اور قائمہ کمیٹی کے بعد منظور ہوا، بہت ممالک میں دوسری شہریت کیلئے اپنی شہریت ترک کرنا پڑتی تھی، جرمنی سمیت کئی ممالک کے ساتھ ہمارا دوہری شہریت کا معاہدہ ہوگیا ہے، اب اوورسیز پاکستانیوں کو دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے کیلئے پاکستانی شہریت ترک نہیں کرنا پڑے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *