Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یومِ استحصال کشمیر، افواجِ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں ہر محاذ پر انکے ساتھ ہیں، آئی ایس پی آر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یومِ استحصال کشمیر، افواجِ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں ہر محاذ پر انکے ساتھ ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افواجِ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ائیراسٹاف نے بھی مقبوضہ کشمیرکے وام سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اوربین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے جبکہ بھارتی سکیورٹی فورسزکا کشمیرپرغاصبانہ قبضہ عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیرکی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششیں بھی ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے جابرانہ اقدامات، اشتعال انگیز بیانات اورمسلسل فوجی دباؤنہ صرف خطے میں امن و استحکام کومتاثرکررہے ہیں بلکہ انسانی المیے کومزید سنگین بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کا قیام مسئلہ کشمیرکے منصفانہ، پُرامن اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کے بغیرممکن نہیں۔مسلح افواج نے مقبوضہ کشمیرکے شہداء کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستانی قوم اورافواج کشمیری بھائیوں کیساتھ ان کی حق وآزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *