Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت نے امریکی ٹیرف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے،روسی تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر آمادہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت نے امریکی ٹیرف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے،روسی تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر آمادہ

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت نے امریکی ٹیرف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔رائٹرز کے مطابق بھارت روسی تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے ،بھارت امریکا سے ٹیرف کےمعاملے پر بات چیت کا منتظر ہے۔دوسری جانب بھارت نے امریکا سے دفاعی معاہدے روک دیے ہیں،رائٹرز کے مطابق بھارت نے گاڑیوں، طیاروں اور میزائلز کی خریداری روک دی۔بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے دورہ امریکا بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔بھارت پر اضافی امریکی ٹیرف پر کانگریس رہنما ششی تھرور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا مزید ٹیرف بھارت کے لیے اچھی خبر نہیں،پاکستان،بنگلادیش اور دیگر ممالک پر کم ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔اضافی ٹیرف کے بعد بھارتی مصنوعات امریکی منڈی میں مہنگی ہو جائیں گی،بھارت پر پاکستان،ویتنام،انڈونیشیا اور فلپائن سے زیادہ ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *