اسلام آباد: (سنگ میل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں جاری سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے شراکت اقتدار کے حوالے سے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن کے انتقال پر تعزیت کی اور میاں شفیع کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت‘کزن کے انتقال پر تعزیت

Leave a Reply