Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شادی کے بعد میں ہر صبح اُٹھ کر رویا کرتی تھی: صنم جنگ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شادی کے بعد میں ہر صبح اُٹھ کر رویا کرتی تھی: صنم جنگ

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں، میں ہر صبح اُٹھ کر رویا کرتی تھی۔حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والی اداکارہ صنم جنگ نے انٹرویو کے دوران شادی کے بعد پیش آنے والی مشکلات پر روشنی ڈالی اور وی لاگنگ شروع کرنے کی وجہ بھی بتا دی۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد ایڈجسٹ کرنا مشکل ہے اور اگر بیرونِ ملک جانا پڑے تو اور بھی مشکل ہوجاتا ہے، میں ہر صبح اُٹھ کر رویا کرتی تھی کیونکہ وہاں اتنا سناٹا ہے اور مجھے یہاں ہر صبح اُٹھ کر مارننگ شو کرنے کی عادت تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *