Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق اختتام پذیر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق اختتام پذیر

راولپنڈی: (سنگ میل نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق اختتام پذیر ہو گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق دوستی ٹو 4 سے 9 اگست تک تاجکستان کے فخروبود بیس پر منعقد ہوئی۔ مشق میں پاکستان آرمی کی لائٹ کمانڈو بٹالین کی 2 لڑاکا ٹیموں اور تاجکستان سپیشل فورسز کی 4 لڑاکا ٹیموں نے حصہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں تمام تربیتی اور فوجی سفارتکاری کے مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئے، مشق دوستی ٹو آج اختتام پذیر ہوئی۔کرنل محمد معظم ظفر پاکستان کی طرف سے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، تاجکستان کے اعلیٰ فوجی حکام بھی اس تقریب میں موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے مشق میں اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *