Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
این ڈی ایم اے کا متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

این ڈی ایم اے کا متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری

اسلام آباد(سنگ میل نیوز) این ڈی ایم اے کے این ای او سی نے ملک کے متعدد علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے باعث دریاؤں اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ، چناب، راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع، تونسہ، گڈو، مرالہ، خانکی اور قادرآباد پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، نالہ ایک، پلکھو، ڈیک، ہڈیارہ، بین اور بسنتر میں درمیانے سے اونچے درجے کے بہاؤ کا امکان ہے۔مون سون کے دوران ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 96 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 64 فیصد بھر چکے ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، خانیوال میں 13 تا 15 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق 13 سے 15 اگست کے دوران ساہیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، تونسہ، بہاولپور، ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے تیز بارشیں متوقع ہیں، پنجاب کے بڑے شہروں میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ڈی جی خان اور راجن پور میں پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی، پیر پنجال کے نالوں میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سوات اور ان کے ملحقہ نالوں پنجکوڑا، بارہ اور کلپانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، خیبر پختونخوا میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث اچانک سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔ممکنہ بارشوں کے باعث گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، شگر اور گانچھے میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے، بارشوں اور گلیشئرز کے پگھلنے کے باعث دریائے ہنزہ، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے، سالتورو کے بہاؤمیں اضافہ متوقع ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام دریاؤں، ندی نالوں کے قریب محتاط رہیں، سرکاری وارننگز پر عمل کریں اور حساس علاقوں میں انخلا کے لیے تیار رہیں، این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور تمام صورتحال کی پیشگی آگاہی فراہم کر رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *