Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسحاق ڈار کی زیر صدارت ’’حکومتی کارکردگی میں بہتری‘‘ سے متعلق کمیٹی کااجلاس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسحاق ڈار کی زیر صدارت ’’حکومتی کارکردگی میں بہتری‘‘ سے متعلق کمیٹی کااجلاس

اسلام آباد(سنگ میل نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت “حکومتی کارکردگی میں بہتری” سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شفاف، میرٹ پر مبنی اور ٹیکنالوجی سے مربوط نظامِ حکمرانی کو فروغ دینے پر غور کیا گیا، جس میں کارکردگی کے واضح اور معروضی معیارات شامل ہوں۔ اجلاس کا مقصد ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے جو نتائج پر مبنی، جوابدہ اور عوامی ضروریات کا مؤثر جواب دے۔ نائب وزیراعظم نے حکومتی عزم کو دہراتے ہوئے ادارہ جاتی کارکردگی، مؤثر جانچ کے طریقہ کار، اور عوامی خدمات کی فراہمی میں ٹھوس نتائج کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں وفاقی وزرائے اقتصادی امور و پیٹرولیم، وزیراعظم کے مشیروں برائے صنعت و پیداوار، گورننس اور نجکاری، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹریز کابینہ و اقتصادی امور اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی-

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *