Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مون سون الرٹ : محکمہ موسمیات کی ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی‘اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مون سون الرٹ : محکمہ موسمیات کی ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی‘اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(سنگ میل نیوز) محکمہ موسمیات نے مون سون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، ہری پور، بٹگرام، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان میں 17 سے 19 اگست تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد میں 18 سے 20 اگست تک تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال ،لاہور، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال بہاولنگر، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں 18 سے 20 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں جن میں تھر پارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سجاول، ٹھٹھہ، سانگھڑ، خیرپور، کراچی، دادو، جامشورو ، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان اور سکھر میں 17 سے 22 اگست تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، خضدار، لسبیلہ، اواران، کیچ، گوادر اور پنجگور میں 17 سے 21 اگست تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 سے 19 اگست کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔علاوہ ازیں سیاحوں اور مقامی افراد کو سفر کے دوران احتیاط برتنے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *