Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گلگت بلتستان کے ضلع غذز کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گلگت بلتستان کے ضلع غذز کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

گلگت(سنگ میل نیوز) گلگت بلتستان کے ضلع غذز میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جہاں کئی خاندان کے گھر اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر حالیہ شدید سیلاب کے نتیجے میں گاؤں خلتی کے 11 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم گاؤں گامیس میں 11 عارضی ٹینٹوں پر مشتمل ولیج قائم کیا گیا ہے جہاں عارضی ٹینٹ ولیج میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائش، کھانے پینے اور علاج معالجے کا بندوبست کیا گیا۔ پاک فوج، سول انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج، ریسکیو 1122، پولیس اور مقامی افراد کی مشترکہ کاوشیں جاری ہیں۔ دوسری جانب سیلاب میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جب کہ عوام کی جانب سے پاک فوج ، سول انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے اس انسان دوست کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *