Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چین سے لانچ کیا گیا پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چین سے لانچ کیا گیا پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا

اسلام آباد(سنگ میل نیوز) 31 جولائی 2025 کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیاپاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا۔ اور وہ بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیق کر دی۔کامیاب لانچ کے بعد سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے۔ اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دی ہیں۔ جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔حکام کے مطابق یہ سیٹلائٹ اعلی معیار کی تصویری صلاحیت کا حامل ہے۔ جو شہری منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور علاقائی منصوبہ بندی میں انقلاب لائے گی۔ جبکہ شہری پھیلاؤ اور ترقی کے رجحانات کی نگرانی میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔یہ قدرتی آفات سے بچاؤ کے نظام کو مستحکم کرے گا۔ اور سیلاب، زمین کے کھسکنے، زلزلوں اور دیگر خطرات کے لیے بروقت ڈیٹا فراہم کر کے فوری ردعمل ممکن بنائے گی۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی تحفظ میں بھی کردار ادا کرے گی۔ جیسے گلیشیئر کا پگھلنا، جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اشارات کی نگرانی، سیٹلائٹ زراعت کی پیداوار کو بھی بہتر بنانے میں مدد کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ قومی ترقیاتی منصوبوں جیسے چین پاکستان اکنامک کوریڈور میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس کی نقشہ سازی، جغرافیائی خطرات کی شناخت اور وسائل کے مؤثر استعمال کو ممکن بنائے گی۔ ترجمان سپارکو نے کہا کہ یہ صلاحیتیں نہ صرف مختلف شعبوں میں فیصلہ سازی کو بہتر بنائیں گی۔ بلکہ پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی اور پاکستان کی تکنیکی خود مختاری کو بھی مضبوط کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی پاکستان کی خلا پر مبنی ٹیکنالوجیز میں پیشرفت اور سپارکو کے قومی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *