Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غیرت کے نام پر قتل کی اجازت تو شریعت میں نہیں : اعظم نذیر تارڑ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غیرت کے نام پر قتل کی اجازت تو شریعت میں نہیں : اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(سنگ میل نیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کی اجازت تو شریعت میں نہیں ہے۔سینیٹ اجلاس میں صنفی تشدد سے متعلق بحث پر جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جو اعداد و شمار پیش کئے گئے وہ الارمنگ ہیں، ایسے معاملات یا کیسز میں قوانین کی کوئی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل پر کئی کیسز میں ملزمان کو رشتہ داروں نے معافیاں دیں، ایسے کیسز میں قانون سازی کی گئی کہ صلح کے باوجود اقدام کی سزا ملے گی، غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کے گواہ وہی رشتہ دار ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں تعلیم اور شعور کی بھی کمی ہے، غیرت کے نام پر قتل کی اجازت تو شریعت میں نہیں ہے، گھریلو تشدد کا بل آیا تو صوبوں کی طرف سے اعتراض آیا۔اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی دارلحکومت سے متعلق بل پر اعتراضات آئے، مرد کی انا اتنی بڑی ہے کہ چھوٹی سی بات پر ڈنڈا اٹھا لینا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *