Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026ء کے وسط مدتی انتخابات کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی ریاستوں کو وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں ہم آہنگی کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری کیا جائے گا اور ریاستی خودمختاری قومی مفاد کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے میل اِن بیلٹ اور ووٹنگ مشینوں کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میل اِن بیلٹس کو ختم کرنے کی تحریک کی قیادت کروں گا۔امریکی صدر نے ووٹنگ مشینوں کو غیر مؤثر، مہنگا اور متنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2026 کے انتخابات سے قبل صدارتی حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *