Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان نے قومی ڈائیلاگ کا نہیں کہا، حکومت خوف سے ایسی خبریں چلا رہی ہے: علیمہ خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان نے قومی ڈائیلاگ کا نہیں کہا، حکومت خوف سے ایسی خبریں چلا رہی ہے: علیمہ خان

راولپنڈی(سنگ میل نیوز)بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قومی ڈائیلاگ کا کبھی نہیں کہا۔ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور موجودہ حکومت خوف کی وجہ سے ایسی خبریں چلا رہے ہیں۔ عظمٰی خان کا کہنا تھا کہ اب ڈائیلاگ یا مذاکرات کی بجائے تحریک چلے گی۔نورین نیازی کا کہنا ہے کہ بانی سے کسی کی ملاقات ہی نہیں ہوئی تو قومی ڈائیلاگ کا کیسے انہوں نے کہا، دو تین ہفتوں سے کوئی پارٹی رکن بانی سے نہیں ملا۔ اس موقع پر موجود علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ ملاقات تک قومی ڈائیلاگ کی کوئی خبر نہ تھی، جب عظمیٰ خان بانی سے ملنے گئیں تو انہوں نے اس وقت قومی ڈائیلاگ کا نہیں کہا۔علیمہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی نے ڈائیلاگ کی بجائے تحریک کو آگے بڑھانے کا کہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور موجودہ حکومت خوف کی وجہ سے ایسی خبریں چلا رہے ہیں۔واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل ملنے جانے والی بہنوں کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *