Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(سنگ میل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔ حالیہ بارشوں کے بعد جاری امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش افراد کے شکرگزار ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا کٹھن مرحلہ ہے، پاک فوج سمیت تمام ادارے دن رات کام کر رہے ہیں، متاثرین کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتےتک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، بہت جلد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، وفاقی وزرا متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، تمام متعلقہ اداروں اور افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *