Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مسلسل بارشوں کے باعث کراچی میں فلائٹ آپریشن متاثر، 8 پروازیں منسوخ، 20 میں تاخیر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مسلسل بارشوں کے باعث کراچی میں فلائٹ آپریشن متاثر، 8 پروازیں منسوخ، 20 میں تاخیر

کراچی(سنگ میل نیوز)کراچی میں مسلسل بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 20 میں تاخیر ہوئی ہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق بارش کے دوران اسکردو اور دبئی سے کراچی پہنچی پروازیں لینڈ نہ کر سکیں، اسکردو کی پرواز پی کے 456 کو متبادل ایئر پورٹ پر بھیج دیا گیا جبکہ دبئی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 3 35 کو ملتان بھیج دیا گیا۔ فلائٹ آپریشن کے مطابق کراچی و اسلام آباد کی 4 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے ،جدہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی، کولمبو سے کراچی کی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔ کراچی سے مدینہ، دبئی، پشاور، ٹورنٹو، جدہ کی پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے، کراچی تا کوئٹہ قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 310، 311 منسوخ کر دی گئیں۔کراچی و اسلام آباد کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 308، 309 بھی منسوخ کر دی گئیں، کراچی سے سکھر کی 2 پروازوں پی کے 536، 537 کو بھی منسوخ کر دیا گیا، کراچی و دبئی کی 2 پروازیں اور نجی ایئر لائن کی 2 شیڈول پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *