Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر اعظم کا کل سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر اعظم کا کل سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کا اعلان

اسلام آباد(سنگ میل نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا۔ افواج پاکستان سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کر رہی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں کے بعد امدادی کارروائیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال کے باعث جانی نقصان ہوا۔ تاہم پاک فوج سمیت تمام ادارے مل کر دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے خوراک سمیت دیگر اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اور سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا۔ جبکہ وفاقی وزرا متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اور متاثرین کی مدد کرنے والے ریسکیو اور دیگر اداروں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کر رہی ہے۔ اور مختصر وقت کے اندر 49 میں سے 37 فیڈرز بحال کرنا لائق تحسین ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *