Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار، دولت مشترکہ کی معاونت ناگزیر ہے: اسحاق ڈار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار، دولت مشترکہ کی معاونت ناگزیر ہے: اسحاق ڈار

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہے، دولت مشترکہ کی معاونت ناگزیر ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ سے ملاقات کی۔ اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے۔ اور تنظیم کو بھرپور تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ دولت مشترکہ رکن ممالک کے مابین اقدار اور اتفاق رائے کے فروغ کا اہم فورم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے پائیدار ترقی اور کنیکٹیویٹی ایجنڈے کا بھرپور حامی ہے۔ اور پاکستان دولت مشترکہ کے اندرونی تجارت و ترقی کے فروغ میں مزید فعال کردار ادا کرے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہے۔ اس کے لیے دولت مشترکہ کی معاونت ناگزیر ہے۔اور پاکستان دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سیکرٹریٹ کا میزبان ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *