لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج لندن میں برطانیہ کی نائب وزیراعظم اینجلا رینر کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور جامع شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اعلیٰ سطح رابطوں کی اہمیت پر زور دیا اور عوامی روابط اور متعدد شعبوں میں بڑھتی ہوئی تعاون کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے برطانوی پاکستانی تارکین وطن کی برطانیہ میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے برطانیہ کے ساتھ ایک جامع اور مستقبل پر مبنی شراکت داری قائم کرنے کی پاکستان کی خواہش پر زور دیا۔ انہوں نے نائب وزیراعظم رینر کو باہمی طور پر مناسب وقت پر اسلام آباد کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات‘اسلام آباد دورہ کی دعوت

Leave a Reply