Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آسٹریلوی بولر ایڈم زمپا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر مرتکب قرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آسٹریلوی بولر ایڈم زمپا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر مرتکب قرار

دبئی: (سپورٹس ڈیسک) ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے سپنر ایڈم زمپا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ایڈم زمپا نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں لیول ون خلاف ورزی کی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایڈم زمپا نے بولنگ کے دوران نازیبا زبان استعمال کی جو سٹمپ مائیک پر سنی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بتایا ہے کہ ایڈم زمپا کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیاہے، ایڈم زمپا نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے سزا کو قبول کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *