Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیئے

پشاور(سنگ میل نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے مزید دو ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ، کابینہ کو سیلاب سے نقصانات، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، متاثرہ علاقوں کیلئے 3 ارب کے علاوہ مزید 2 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، تمام سیلاب متاثرین کو معاوضہ ملے گا، کوئی بھی محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں مراکز صحت کو فوری طور پر فعال کرکے موبائل اسپتالوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے، اس کے علاوہ مکمل صفائی کیلئے خصوصی مہم شروع ، ٹیوب ویلز کو جلد بحال اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام تیز کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *