Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میٹنگ منٹس پبلک کرنے کا معاملہ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے نیا خط لکھ دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میٹنگ منٹس پبلک کرنے کا معاملہ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے نیا خط لکھ دیا

اسلام آباد(سنگ میل نیوز) سپریم کورٹ کے میٹنگ منٹس پبلک کرنے کا معاملہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے نیا خط لکھ دیا۔دونوں سینئر ججز نے منٹس کے رد عمل میں اپنا موقف بیان کر دیا، خط میں کہا گیا کہ بطور کمیٹی ممبران ہم نے 26ویں ترمیم پر فل کورٹ کا فیصلہ کیا تھا، کمیٹی فیصلے کی خلاف ورزی میں کیس مقرر نہیں کیا گیا تھا۔ خط میں کہا گیا کہ 31 اکتوبر 2024 کو بطور کمیٹی ہم نے فل کورٹ کا فیصلہ کیا، کیس نہ لگنے پر 4 نومبر کو پھر خط لکھا، ہمارے فیصلے پر چیف جسٹس کے لکھے دونوں نوٹس ہمیں نہیں دیئے گئے۔ خط میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے اپنا نوٹ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ میں پڑھا، جوڈیشل کمیشن اس معاملے پر مجاز فورم نہیں تھا، منٹس میں کہا گیا بینچ تشکیل کا معاملہ آئینی بینچ اور آئینی کمیٹی کو بھیجا گیا، اس وقت آئینی بینچ اور آئینی کمیٹی کا وجود ہی نہیں تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *