Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک امریکا تعلقات میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی دنیا معترف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک امریکا تعلقات میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی دنیا معترف

اسلام آباد(سنگ میل نیوز) پاکستان کی کامیاب سفارتکاری سے پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ گئے۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کا پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے، اسی سلسلے میں بین الاقوامی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھی پاکستان کی حالیہ سفارت کاری مہم کوبہترین قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے کو پاکستان کیلئے ایک بڑا چیلنج سمجھا جا رہا تھا، تاہم پاکستانی حکام نے بدلتے عالمی حالات میں وائٹ ہاؤس کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دیا، امریکا نے انسداد دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی جبکہ پاکستان کی کامیاب ڈپلومیسی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کو امریکا نے عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔ مزید برآں پاکستان نے امریکا کو کرپٹو منصوبوں اور معدنیات کی ترقی میں شراکت کی پیشکش بھی کی، جس پر صدر ٹرمپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت سے جنگ بندی کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید تیزی آئی ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا اس تعلق کو مزید مستحکم کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *