Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خودروزگار سکیم کے تحت وفاقی وزیر احسن اقبال نے’’پاکستان ون‘‘ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خودروزگار سکیم کے تحت وفاقی وزیر احسن اقبال نے’’پاکستان ون‘‘ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(سنگ میل نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیت، ہمت اور ذہانت کو پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں لگا رہے ہیں،پاکستان کا سٹریٹجک محل وقوع علاقائی تجارت کے حوالہ سے بے مثال امکانات کا حامل ہے، جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو جوڑنے میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے یہ بات پیرکویہاں’’پاکستان ون‘‘ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ پراجیکٹ’’پاکستان ون‘‘ کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو عملی جدت و ترقی میں ڈھالنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بزنس پلان کے قومی مقابلے سے نوجوانوں میں خودروزگاری کو فروغ ملے گا،ہر صوبے، ہر علاقے، دیہی و شہر کے طبقے کو’’پاکستان ون‘‘ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ایسا پاکستان بنانا چاہتی ہے جو ترقی، جدت اور عالمی اعتماد کی پہچان بنے۔ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیت، ہمت اور ذہانت کو پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں لگا رہے ہیں۔ ہمیں نوکری ڈھونڈنے والی معیشت سے نکل کر نوکری پیدا کرنے والی معیشت بننا ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ جن ممالک نے ترقی اورخوشحالی کی منزل حاصل کی ہے۔ انہوں نے صنعتکاری، جدت اور ٹیکنالوجی کو اپنایا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی برآمدات 27 سے 32 ارب ڈالر کے درمیان محدود ہیں جن میں صرف ٹیکسٹائل کا حصہ 17.9 ارب ڈالر ہے۔پاکستان کے آئی ٹی اور سافٹ ویئر خدمات 15 سے 20 فیصد سالانہ بڑھ رہی ہیں،آئی ٹی برآمدات 2030ء تک 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہیں، اسی طرح ایگری ٹیک اور فوڈ پروسیسنگ ویلیو ایڈڈ مصنوعات برآمدات کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ قابل تجدیدتوانائی کی اہمیت کواجاگرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قابل تجدید توانائی پاکستان کو ماحول دوست عالمی منڈیوں میں جگہ دلا سکتی ہے،پائیدار مینوفیکچرنگ خطے میں پاکستان کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سٹریٹجک محل وقوع علاقائی تجارت کے بے مثال امکانات فراہم کررہاہے،جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو جوڑنے میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ای پاکستان کے ذریعے فن ٹیک، ایگری ٹیک اور گرین ٹیک میں نئے نظام تشکیل دیئے جارہے ہیں،ڈیجیٹل ہنر اور جدت میں سرمایہ کاری سے ہماری نوجوان آبادی معیشت میں ترقی کاانجن بنے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *