Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی آبی جارحیت سے کرتارپور کا علاقہ زیر آب، گرودوارہ دربار صاحب متاثر‘مزیدبارشوں کا خطرہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی آبی جارحیت سے کرتارپور کا علاقہ زیر آب، گرودوارہ دربار صاحب متاثر‘مزیدبارشوں کا خطرہ

نارروال (سنگ میل نیوز) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں پاکستان کے مختلف علاقے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، سیلابی پانی کے باعث کرتارپور کا پورا علاقہ زیر آب آگیا۔دریائے راوی میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان اور انڈیا کی سرحد پر واقع تاریخی اہمیت کے حامل گرودوارہ کرتارپور صاحب میں سیلابی پانی داخل ہوگیا۔کرتار پور پراجیکٹ کے ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا ہے کہ گوردوارہ کرتارپور میں سیلابی پانی داخل ہونے کی وجہ سے 200 سے 300 لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو نہ صرف گوردوارہ بلکہ پورا علاقہ شدید متاثر ہو سکتا ہے۔ سکھ برادری نے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں سیلابی صورتِ حال نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، کئی اضلاع میں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، ہزاروں افراد بے گھر ہوئے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، محکمہ موسمیات اور ندی نالوں کے حفاظتی اداروں نے مزید بارشوں اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *