Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبرچیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے عہدہ سے مستعفی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبرچیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے عہدہ سے مستعفی

اسلام آباد (سنگ میل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف جنید اکبر نے اپنا استعفیٰ چیف وہیپ عامر ڈوگر کو ارسال کر دیا ہے۔ جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سٹاف سے الوادعی ملاقات بھی کی، جنید اکبر نے اپنے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر تمام اراکین کے استعفے لے کر سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی ثناءاللہ مستی خیل نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ثناء اللہ مستی خیل نے کہا تھا کہ پارٹی ارکان میٹنگ کر کے پی اے سی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے، چیئرمین پی اے سی جنید اکبر ابھی میٹنگ میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے، پی ٹی آئی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *