Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیلابی صورتحال ، وزیراعظم نے فوری انتظامی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دیئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیلابی صورتحال ، وزیراعظم نے فوری انتظامی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دیئے

اسلام آباد(سنگ میل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے چناب، ستلج اور راوی میں سیلاب کے خطرات کے پیش نظر فوری انتظامی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کو اجلاس کو این ڈی ایم اے نے دریائے چناب، ستلج اور راوی پر سیلابی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے وزراء کو فوری طور پر پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور امدادی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کی ہدایت کی، علاوہ ازیں این ڈی ایم اے کو پی ڈی ایم اے سے قریبی رابطہ رکھنے اور مکمل معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ دریائی گزرگاہوں کے کنارے آباد افراد کے انخلا کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے اور امدادی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ شہباز شریف مزید کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کیا جائے گا، خیبر پختونخوامیں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکن تعاون فراہم کیا، پنجاب میں بھی وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *