Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، پاکستان کا عالمی برادری سے اقدام کا مطالبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، پاکستان کا عالمی برادری سے اقدام کا مطالبہ

اسلام آباد(سنگ میل نیوز)پاکستان نے غزہ کے خان یونس میں واقع ناصر اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو انسانیت سوز جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے۔اسرائیلی حملے میں 21 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 4 صحافی اور ایک ریسکیو ورکر بھی شامل ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسپتال پر حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین اور اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے، جو نہ صرف غزہ کے مظلوم عوام بلکہ عالمی ضمیر کے لیے بھی لمحۂ فکریہ ہے۔دفتر خارجہ نے شام میں اسرائیلی دراندازی کی بھی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو خطے کا امن و استحکام سبوتاژ کرنے سے روکے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *