Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نالوں کی صفائی کی رقم کرپشن کی نذر ہوگئی،منعم ظفر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نالوں کی صفائی کی رقم کرپشن کی نذر ہوگئی،منعم ظفر

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری،یوسی چیئر مین عطائے ربی و دیگر ذمہ داران کے ہمراہاورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کیں اور بارش کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ عوام نے علاقے میں پانی کی قلت، سڑکوں کی خستہ حالی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔ منعم ظفرنے اورنگی ٹاؤن کی مین شاہراہوں سمیت اس سے ملحقہ علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں کی حالت زار پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور پیپلز پارٹی کے قابض ٹاؤن چیئر مین کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کی مذمت کی۔ منعم ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قابض ٹاؤن چیئر مین کے ہاتھوں اورنگی ٹاؤن کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے ، سڑکوں کی خستہ حالی پہلے ہی ابتر تھی، بارش کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے ، شاہراہ ِ اورنگی پر سفر کرنا عوام کے لیے محال ہو گیا ہے ، برساتی نالے بارش کے پانی سے اوور فلو ہو گئے ، اورنگی نالہ بھی کچرے سے بھرا ہوا ہے ، نالوں کی صفائی کی ساری رقم نا اہلی و کرپشن کی نذر کر دی گئی ہے ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ ایک طرف اورنگی ٹاؤن کا پورا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے تو دوسری طرف عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں، اورنگی کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حب کینال 2کی تعمیر کے حوالے سے اورنگی کے عوام سے وعدہ کیا گیا تھا ان کو پانی ملے گا مگر وہ وعدہ بھی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور قابض میئر کے دیگر وعدوں کی طرح جھوٹا وعدہ ثابت ہوا،پانی تو کیا ملتا نئی نہر ہی پانی میں بہہ گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *