Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سبزیاں مقررہ نرخوں سے مہنگی فروخت، خریدار پریشان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سبزیاں مقررہ نرخوں سے مہنگی فروخت، خریدار پریشان

لاہور:سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 7 سبزیوں کے نرخ بڑھے، سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت کی جاتی رہیں، انتظامیہ قابو پانے میں ناکام رہی، سبز منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں کے نرخ الگ الگ وصول کئے جاتے رہے۔پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 80 روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 120 روپے تک ،ٹماٹر سرکاری قیمت 140 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت پرچون بازاروں میں 200 روپے فی کلو تک ، لہسن سرکاری قیمت 285 روپے کلو مقرر ، درجہ اول لہسن پرچون مارکیٹ میں فروخت 440 روپے فی کلو تک،ادرک سرکاری قیمت 470 روپے مقرر کردی گئی ، ـ مارکیٹ میں ادرک 600 روپے کلو تک ،سبز مرچ سرکاری ریٹ لسٹ میں 140 روپے کلو ، مارکیت میں 200 روپے فی کلو تک ،لیموں سرکاری ریٹ لسٹ میں 125 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں لیموں 200 روپے کلو تک ،ٹینڈے دیسی سرکاری ریٹ لسٹ میں 200 روپے مقرر، مارکیٹ میں معیاری ٹینڈے دیسی 350 روپے کلو تک ، آلو کچا چھلکا سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 85 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو تک ،کھیرا سرکاری ریٹ لسٹ میں 80 روپے مقرر ، مارکیٹ میں فروخت 120 روپے کلو تک، کریلے سرکاری ریٹ لسٹ میں 200 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں 250 روپے کلو تک ،پالک 5 روپے بڑھاکر ریٹ لسٹ میں 60 روپے کلو مقرر، مارکیٹوں میں فروخت 150 روپے کلو تک ،بند گوبھی سرکاری قیمت 120 روپے کلو مقرر، فروخت 180 روپے تک، پھول گوبھی سرکاری قیمت 170 روپے کلو ، فروخت پرچون بازاروں میں 220 روپے فی کلو تک ، شلجم سرکاری ریٹ لسٹ میں 80 روپے کلو مقررکیا گیا،مارکیٹوں میں 150 روپے کلو تک ، بھنڈی 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 180 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت پرچون مارکیٹوں میں 220 روپے کلو تک ، شملہ مرچ 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ کی قیمت 180 روپے کلو مقرر ، پرچون مارکیٹس میں فروخت 240 روپے فی کلو تک ، اروی 10 روپے مہنگی کرکے سرکاری قیمت 110 روپے کلو مقرر ، پرچون میں فروخت 150 روپے فی کلو تک ، گاجرچائنہ 10 روپے بڑھا کر سرکاری قیمت 160 روپے کلو مقرر ، پرچون بازاروں میں فروخت 200 روپے فی کلو تک، گھیا کدو سرکاری ریٹ لسٹ میں 100 روپے کلو مقرر، پرچون بازار میں فروخت 260 روپے تک، گھیا توری 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 180 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 240 روپے کلو تک بک رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *