اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نشانِ حیدر کے حامل قومی ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہیدؒ کی جرٔات اور قربانی ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔شہیدؒ نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر مادرِ وطن کا دفاع کیا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ تاریخ کے سنہری اوراق میں لکھی جائے گی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہیدؒ نے آخری دم تک مادرِ وطن کی حفاظت کا جو لازوال کردار ادا کیا وہ پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہے۔
میجر عزیز بھٹی شہیدؒ کی جرأت ، قربانی قوم کیلئے مشعلِ راہ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبل

Leave a Reply