Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے، کمشنر راولپنڈی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی : کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت گلریز کالونی کے نمائندگان، متعلقہ اداروں کے سربراہان کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، ڈی جی آر ڈی اے، سول ڈیفنس، واسا، آر ڈبلیو ایم سی اور دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ عوامی خدمت میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ گلریز کے عوام کو صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کیلئے علاقے میں فلٹریشن پلانٹس فوری طور پر فعال کیا جائے اور نئے پلانٹس کا پروپوزل تیار کیا جائے، واسا اور آر ڈبلیو ایم سی کو تاکید کی گئی کہ علاقے میں صفائی ستھرائی کے کام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول فراہم ہو۔ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطہ اور مشاورت کو یقینی بناکر مسائل بروقت حل ہوں۔ کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ انتظامی یا آر ڈی اے سطح پر کسی بھی مسئلے یا درخواست کو زیر التواء نہ رکھا جائے اور عوامی سہولت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *